کھیل
26 اگست ، 2012

لاہور: انضمام الحق کے والد کی کیولری گراوٴنڈ قبرستان میں تدفین

لاہور … پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق کے والد کی نمازجنازہ لاہورمیں ادا کردی گئی، سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں انہیں کیولری گراوٴنڈ کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ انضمام الحق کے والد کی نمازجنازہ کیولری گراوٴنڈ لاہور میں واقع مسجد میں ادا کی گئی اور نماز جنازہ انضمام الحق نے خود پڑھائی۔ انضمام الحق کے والد گزشتہ روز کراچی میں انتقال کر گئے تھے جن کا جسد خاکی آج صبح لاہور لایا گیا، نماز جنازہ میں سابق کپتان سلمان بٹ، معین احمد، اعجاز احمد، جماعت اسلامی کے جنرل سیکریٹری لیاقت بلوچ، سابق چیئرپی سی بی توقیر ضیاء سمیت متعدد سابق کھلاڑیوں اور سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

مزید خبریں :