14 مارچ ، 2020
بھارت نے غلطی سے سرحد پارکرنے والے8 پاکستانی شہریوں کو واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان کے حوالے کردیا۔
رپورٹ کے مطابق پاکستانی شہری غلطی سے سرحد پارکرکے بھارت میں داخل ہوئے تھے۔
بھارتی حکام کی جانب سے تمام پاکستانیوں کو واہگہ بارڈرکےراستے پاکستانی حکام کے حوالے کیا گیا۔
رہائی پانے والوں میں عرفان اللہ، فیروز انواردین، غلام اکبر، محمود احمد، ظہور احمد، جاوید اسلم، سید جاوید اقبال اور عبدالرشید شامل ہیں۔