Time 20 مارچ ، 2020
پاکستان

سروسز اسپتال لاہور کی او پی ڈی بند، کورونا کاؤنٹر قائم

—فوٹو فائل

لاہورمیں سروسز اسپتال کی انتظامیہ نے او پی ڈی مستقل بند کرکے  کورونا کاؤنٹر قائم کردیا۔

اسپتال انتظامیہ نے مریضوں  سے اپیل کی ہےکہ وہ معمولی نوعیت کی تکلیف کی صورت میں اسپتال نہ آئیں البتہ اگر تکلیف بڑی ہے تواسپتال کی ایمرجنسی سے رابطہ کریں۔

سروسز اسپتال کے بعد جناح اسپتال میں بھی ڈاکٹروں نےاو پی ڈی بندکر کے آپریشنز ملتوی کر دیے ہیں۔

او پی ڈی بند اور آپریشن ملتوی ہونے کی صورت میں مریض اور ان کے لواحقین شدید پریشانی میں مبتلا ہو کر رہ گئے ہیں۔

دوسری جانب میواسپتال ،جنرل اسپتال اور گنگارام کی او پی ڈیز میں مریضوں کو دیکھا جارہا ہے اور ادویات بھی دی جارہی ہیں۔

واضح رہے کہ پنجاب میں کورونا وائرس کے مزید 2 کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد صوبے بھر میں مریضوں کی تعداد 80 ہوگئی جب کہ پاکستان میں مجموعی تعداد 458 تک جاپہنچی ہے۔

مزید خبریں :