27 اگست ، 2012
ہوانا… کیوبا کی پولیس نے باغی رہنما جوڑ ڈینیئل فیریسر کو تین دن حراست میں رکھنے کے بعد رہا کردیا۔ان کے ایک ساتھی نے بتایا کہ انہیں گذشتہ روزصبح کے وقت رہا کیا گیا۔ کیوبا میں کالعدم تنظیم کمیٹی برائے انسانی حقوق اور قومی مفاہمت کے سربراہ الزاردوسانچے نے بتایا کہ فیریسر کو تین دن قبل اس کے گھرواقع سان تیاگو ڈی سے گرفتار کیا گیا تھا اور ان کے گھر پر چھاپہ کے دوران پولیس نے گھر سے دستاویزات اوران کی دیگر اشیاء ضبط کرلیں تھیں۔ 41 سالہ فیریسر ان 71منحرفین میں شامل ہیں جنہیں2003ء میں طویل مدت قید کی سزا دی گئی تھی لیکن انہیں بعد ازاں کیتھولک چرچ کی جانب سے ثالثی کے نتیجہ میں گذشتہ سال رہا کردیا گیا تھا۔ رواں سال میں فیریسرکی چوتھی گرفتاری تھی ۔ قبل ازیں انہیں اپریل، مئی اور رواں ماہ اگست میں حکومت کے خلاف سیاسی کارروائیوں پر گرفتارکیا گیا۔