دنیا
27 اگست ، 2012

نائجیریا : حکومت کی اسلامی عسکریت پسند تنظیم سے گفتگو کی تصدیق

ابوجہ…نائیجیریا کی حکومت نے ملک میں جاری پر تشدد کارروائیوں کو روکنے کے لیے اسلامی عسکریت پسند تنظیم بوکو حارم سے غیر رسمی بات چیت شروع کرنے کی تصدیق کی ہے۔نائیجیریاکے صدارتی ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ بات چیت رابطہ کاروں کے ذریعے کی جاری ہے تاہم انہوں نے اس کی تفصیلات نہیں بتائیں۔بوکو حارم نے چند روز قبل حکومت سے امن مذاکرات کو مسترد کر دیا تھا۔صدر کے ترجمان ریوبن اباتی کا کہنا تھا ’رابطہ کاروں کے ذریعے ہونے والے اس بات چیت کا مقصد یہ جاننا ہے کہ عسکریت پسند درحقیقت کیا چاہتے ہیں اور اس بحران کے حل کیلئے کیا ہوسکتا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اس بات چیت کا مقصد نائیجیریا کا استحکام، جان و مال کی حفاظت اور امن کو یقینی بنانا ہے۔ترجمان کے مطابق یہ بات چیت تنظیم کے چند افراد سے ہو رہی ہے۔ واضح رہے کہ ابھی تک ان مذاکرات کے بارے میں بوکو حارم کی طرف سے کوئی بیان نہیں جاری کیا گیا۔

مزید خبریں :