کمشنر کراچی نے شہر میں دکانیں کھلنے کا نوٹس لے لیا

کراچی: کورونا ایمرجنسی کے باوجود کھلنے والی دکانوں کیلئے فوری بند کروانے کا حکم—فوٹو رائٹرز

کمشنر کراچی نے شہر میں کورونا ایمرجنسی کے باوجود بعض دکانیں کھلنے کا نوٹس لیتے ہوئے ان کے فوری بند کرنے کے احکامات جاری کردیے۔

کمشنرکراچی افتخار شلوانی کے ہدایت کی کہ جودکانیں کھلی ہیں وہ بند کردی جائیں ورنہ کارروائی ہوگی۔

انہوں نے مزید ہدایت دی کہ صرف میڈیکل اسٹورز اور کھانے پینے کے سامان کی دکانیں کھلی رکھی جاسکتی ہیں، اس کے علاوہ کوئی دکان کھولنے کی اجازت نہیں ہے۔

کمشنر کراچی کا کہنا تھا کہ شہر میں موبائل فونز سمیت دیگر تمام کاروبار کی دکانیں کھولنے پر پابندی عائد ہے۔

واضح رہے ملک میں کورونا وائرس کے پیش نظر سندھ سمیت تمام شہروں میں عوامی مقامات، تعلیمی ادارے، دفاتر بند ہیں ساتھ ہی کھیلوں کی سرگرمیاں اور دیگر اہم ایونٹس بھی منسوخ کردیے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ سفری پابندی بھی عائد ہے اور مارکیٹس وغیرہ کو بھی بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :