پاکستان
27 اگست ، 2012

آئندہ سماعت تک سوئس حکام کوخط لکھ دیاجائیگا،منظور وسان

 آئندہ سماعت تک سوئس حکام کوخط لکھ دیاجائیگا،منظور وسان

اسلام آباد… سندھ کے سابق وزیر داخلہ منظور حسین وسان نے کہا ہے کہ آئندہ سماعت تک سوئس حکام کوخط لکھ دیاجائیگا۔اسلام آباد میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہو ئے منظور وسان کا کہنا تھا کہ آئندہ سماعت تک سوئس حکومت کوخط لکھ دیاجائیگاتاہم انہوں نے کہا کہ خط کسی تیسرے آپشن کو اپناتے ہو ئے تحریر کر دیا جا ئے گا۔جیو ٹی وی کے نمائندے کے مطابق جب ان سے سوال کیا گیا کہ تیسرے آپشن سے آپ کی کیا مراد ہے تو منظور وسان نے وضاحت کرتے ہو ئے کہا کہ''کوئی درمیانی راہ نکال کر خط مکھ دیا جائے گا''۔انہوں نے عام انتخابات کی بھی تاریخ بتاتے ہو ئے کہا کہ عام انتخابات4اپریل2013کوہونگے اور 18فروری کواسمبلی توڑدی جائیگی۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تمام اداروں کوملکرجمہوریت کومضبوط کرنیکی کوشش کرنی چاہیے۔

مزید خبریں :