27 اگست ، 2012
شارجہ…ایک اورمیدان سج گیاہے،پاکستان کرکٹ ٹیم نئے چیلنج سے نمٹنے کیلئے تیار ہے،پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان پہلا ون ڈے کل شارجہ کے تاریخی میدان پرکھیلاجائیگا۔آسٹریلوی ٹیم انگلینڈ سے چوٹ کھائے بیٹھی ہے،توپاکستان ٹیم کو سری لنکا نے شکست دی ہے ،پاکستان نے آسٹریلیاکیخلاف آخری سیریز دوہزاردو میں جیتی تھی اب دیکھنا ہے کہ پاکستان کاانتظارختم ہوتا ہے یا آسٹریلوی ٹیم کی کامیابیوں میں مزیداضافہ ہوگا۔اعدادوشمارکے ہیرپھیر میں آسٹریلیا آگے ہے،لیکن یواے ای کی کنڈیشنز پاکستان کیلئے نئی نہیں ہیں تاہم آسٹریلوی ٹیم کیلئے کنڈیشنز مشکل ضرور ہیں لیکن اس پر بھی کوئی دباوٴ نہیں۔ پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں شارجہ کرکٹ گراوٴنڈ میں پہلے میچ کی تیاریوں میں مصروف ہیں اور شائقین کو ایک دلچسپ میچ کی توقع ہے ۔