پاکستان
28 اگست ، 2012

بنوں پی کے 70 میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ

بنوں پی کے 70 میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ

بنوں… خیبرپختونخوا اسمبلی کی نشست پی کے 70 بنوں پر ضمنی انتخابات آج ہورہے ہیں جس کے لیے پولنگ کا وقت شروع ہو گیا ہے۔ بنوں میں صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 70 میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 25 ہزار 958 ہے، جن کے لئے 102 پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں، جن میں سے 37 کو حساس اور 5 کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔ پولنگ شروع ہونے کا وقت صبح 8 بجے ہے جو شام پانچ بجے تک جاری رہے گی۔ اس نشست پر 6 امیدوار حصہ لے رہے ہیں، جن میں جمعیت علمائے اسلام کے عرفان اللہ خان درانی کے علاوہ سعد اللہ خان پیرصاحب، ظفر علی ظفری، صادق الرحمن اور رحمت اللہ عرف کاکا جان آزاد امیدوار کی حیثیت سے میدان میں ہیں۔ یہ نشست 21جون 2012کو زیاد اکرم درانی کی وفات سے خالی ہو ئی تھی۔

مزید خبریں :