پاکستان
28 اگست ، 2012

کے پی کے 70 بنوں ون : پولنگ ختم، ووٹوں کی گنتی شروع

کے پی کے 70 بنوں ون : پولنگ ختم، ووٹوں کی گنتی شروع

بنوں … خیبرپختونخوا اسمبلی کی نشست کے پی کے 70 بنوں ون میں ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ کا وقت ختم ہوگیا، ووٹوں کی گنتی شروع کردی گئی ہے جبکہ پولنگ اسٹیشن نمبر 50 کے غیر سرکاری نتیجے کے مطابق عرفان اللہ درانی 683 ووٹ لے کر آگے ہیں۔ خیبر پختونخوا اسمبلی کے حلقہ کے پی کے 70 بنوں ون کی نشست زیاد اکرم درانی کی وفات کے باعث خالی ہوئی تھی جس پر آج ضمنی انتخاب ہوا۔ اس نشست پر 5 امیدوار حصہ لے رہے ہیں، جن میں جمعیت علمائے اسلام کے عرفان اللہ درانی کے علاوہ سعد اللہ خان پیر صاحب، ظفر علی ظفری، صادق الرحمن اور رحمت اللہ عرف کاکا جان آزاد امیدوار کی حیثیت سے میدان میں ہیں۔ کے پی کے 70 بنوں ون کے پولنگ اسٹیشن نمبر 50 کے غیر سرکاری نتیجے کے مطابق جمعیت علمائے اسلام کے عرفان اللہ درانی 683 ووٹ لے کر پہلے آگے ہیں جبکہ آزاد امیدوار رحمت اللہ 10 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر ہیں۔

مزید خبریں :