دنیا
08 فروری ، 2012

بھارتی فورسز کو قانونی کارروائی سے استثنیٰ حاصل نہیں ہوسکتا، ایمنسٹی

نئی دہلی … انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کاکہنا ہے کہ بھارت میں سیکیورٹی فورسز کو اسپیشل پاورز ایکٹ کے تحت قانونی کارروائی سے استثنیٰ حاصل نہیں ہوسکتا۔ اس سے پہلے 4 فروری کو بھارت کی سپریم کورٹ نے بھی قرار دیا تھا کہ بھارتی فوج اسپیشل پاورز ایکٹ AFSPA کی بدولت قانونی کارروائی سے نہیں بچ سکتی۔ عدالت نے مارچ 2000ء میں 5 کشمیری شہریوں کے قتل پر 8 بھارتی فوجی افسران پر فرد جرم عائد کی تھی ،ایشیا بحر الکاہل کیلئے ایمنسٹی کے پروگرام ڈائریکٹر سیم ظریفی کا کہنا ہے کہ وہ بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ قتل اور زیادتی جیسے سنگین جرائم میں ملوث اہلکاروں کیخلاف کارروائی کے لئے اجازت کی ضرورت نہیں ہونی چاہئے۔ AFSPA کے تحت مرکزی حکومت کی اجازت کے بغیر سیکیورٹی اہلکاروں کیخلاف انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر قانونی کارروائی نہیں کی جاسکتی ۔

مزید خبریں :