پاکستان
28 اگست ، 2012

سینٹرل جیل حیدر آباد پر بنوں جیل کی طرز پر حملے کا خطرہ

سینٹرل جیل حیدر آباد پر بنوں جیل کی طرز پر حملے کا خطرہ

حیدر آباد… سینٹرل جیل حیدر آباد پر بنوں جیل کی طرز پر حملے کا خطرہ ہے جس کے پیش نظر پولیس کی نفری بڑھادی گئی ہے جبکہ پولیس کاگشت بڑھا دیا گیا ہے۔ایس پی ہیڈکوارٹرامجدشیخ کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ سینٹرل جیل حیدرآبادپربنوں جیل کی طرزکے حملے کاخطرہ ہے،حملے کے پیش نظرپولیس کمانڈوزاورایگل اسکواڈکے30اہلکارجیل میں تعینات کر دیئے گئے ہیں ۔سینٹرل جیل کے باہربکتربندگاڑی اورپولیس کاگشت شروع کر دیا گیا ہے۔ایس پی ہیڈکوارٹرامجدشیخ نے مطالبہ کیا ہے کہسینٹرل جیل کے قریب رینجرزاورایف سی کی چوکیاں قائم کی جائیں اور جیل کے اندرگشت بڑھایاجائے۔

مزید خبریں :