08 فروری ، 2012
اسلام آباد…میمو اسکینڈل کی تحقیقات کے لئے پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس جمعہ کو ہوگا ، جماعت اسلامی نے اس میں بطور احتجاج شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس سینیٹر رضا ربانی کی زیر صدارت جمعہ کو ہوگا، میمو اسکینڈل کے حوالے سے کمیٹی متعلقہ فریقین کے جوابات حاصل کرچکی ہے جبکہ منصوراعجاز کو بھی کمیٹی نے 10 فروری کو طلب کر رکھا ہے، کمیٹی کے رکن اور جماعت اسلامی کے سینیٹر پروفیسر خورشید نے بتایاکہ کمیٹی نے نیٹو سپلائی روٹ کی مشروط بحالی کی سفارش کی ہے جو انہیں قبول نہیں ہے ، اس لیے وہ کمیٹی اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔