پاکستان
08 فروری ، 2012

پشاو رہائیکورٹ: 3سال میں لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے 1500 پٹیشنز

پشاو رہائیکورٹ: 3سال میں لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے 1500 پٹیشنز

پشاور … گزشتہ تین سال کے دوران پشاور ہائی کورٹ میں لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے 1500 پٹیشنز دائر کی گئیں، جن میں 500 سے زیادہ افراد رہائی پانے میں کامیاب ہوئے، جبکہ 80سے زیادہ درخواستیں زیر التواء ہیں۔ پشاور ہائی کورٹ میں 2009ء سے اب تک تقریباً 1500 لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے درخواستیں دائر کی گئیں، جن میں 500سے زیادہ افراد رہا ہوکر واپس اپنے پیاروں سے جا ملے۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل اقبال مہمند کے مطابق اس وقت ہائی کورٹ میں صرف 80 لاپتہ افراد کی درخواستیں زیر التواء ہیں جبکہ زیادہ تر درخواستوں کو نمٹا دیا گیا ہے۔ اقبال مہمندکا کہنا ہے کہ 608 زیر حراست افراد کی فہرست ہائی کورٹ میں جمع کی گئی ہے،جنہیں صوبائی حکومت کے زیر اہتمام انٹرمنٹ سینٹرز میں منتقل کیا جا چکا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہائی کورٹ میں جمع کی گئی 1500 درخواستوں میں صرف 5 افراد انٹرمنٹ سینٹرزمیں موجود پائے گئے۔

مزید خبریں :