29 اگست ، 2012
جیکب آباد … جیکب آباد میں دل مراد اسٹیشن کے قریب دھماکا ہوا ہے ، جس سے کراچی سے پشاور جانیوالی خوشحال خان خٹک ایکسپریس کی 7 بوگیاں پٹری سے اتر گئی ہیں۔ڈی ایس ریلوے کے مطابق سکھر سے امدادی ٹرین روانہ کردی گئی ہے اور افسران بھی موقع پر پہنچ رہے ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دل مراد اسٹیشن کے قریب ہونے والے دھماکے سے 3مسافر جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔