کاروبار
Time 09 اپریل ، 2020

پاکستان کے زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 17 ارب ڈالر سے بھی نیچے آگئے

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 39 کروڑ ڈالر کم ہوکر 16.98کروڑ ڈالر ہوگئے ہیں— فوٹو: فائل

پاکستان کے زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 17 ارب ڈالر سے بھی نیچے آگئے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 39 کروڑ ڈالر کم ہوکر 16.98کروڑ ڈالر ہوگئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ مرکزی بینک کے ذخائر 46 کروڑ ڈالر کم ہوکر 10.72 ارب ڈالر ہیں جبکہ شیڈول بینکوں کے ذخائر 6 کروڑ ڈالر اضافے سے 6.26 ارب ڈالر کی سطح پر ہیں۔

مزید خبریں :