پاکستان
29 اگست ، 2012

ڈیرہ غازی خان ٹریفک حادثہ،ہلاکتوں کی تعداد7ہو گئی

ڈیرہ غازی خان ٹریفک حادثہ،ہلاکتوں کی تعداد7ہو گئی

ڈیرہ غازی خان… ڈیرہ غازی خان کے قریب کالا کے مقام پر دو بسوں میں تصادم کے نتیجے میں ہلاک افراد کی تعداد7ہو گئی ہے جبکہ73مسافر زخمی ہیں۔ پولیس ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق مسافر بسیں کراچی سے پشاور جارہی تھیں کہ کالا کے مقام پر تصادم ہو گیا جس کے نیتجے میں کم از کم 5افراد موقع پر ہلاک اور 75زخمی ہو گئے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں دو زخمی بھی دم توڑ گئے جس کے بعد حادثے کے نتیجے میں ہلاک افراد کی تعداد7ہو گئی۔ اسپتال ذرائع کے مطابق کم از کم15زخمیوں کو حالت اب بھی نازک ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بدستور موجود ہے۔

مزید خبریں :