29 اگست ، 2012
نوشہروفیروز… کراچی سے سیال کوٹ جانیوالی علامہ اقبال ایکسپریس کا انجن محراب پور اسٹیشن پرفیل ہوگیا ۔ اطلاعات کے مطابق علامہ اقبال ایکسپریس انجن فیل ہونے کے باعث گذشتہ کئی گھنٹوں سے محراب پور اسٹیشن پر کھڑی ہے جس کے باعث مسافر پریشان ہیں جبکہ حکام کی جانب سے نئے انجن کی فراہمی پر کوئی اطلاع نہیں دی گئی۔