08 فروری ، 2012
پشاور . . . . . عوامی نیشنل پارٹی نے سینیٹ الیکشن کے لئے امیدواروں کے نام فائنل کرلئے، بیگم نسیم ولی خان کو سینیٹ کا ٹکٹ نہیں دیا گیا۔ذرائع کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی نے خان عبدالولی خان کی بیوہ بیگم نسیم ولی خان کو سینیٹ الیکشن کے لئے ٹکٹ نہیں دیاہے اور بتایا جاتا ہے کہ الیکشن کمیشن کو بھجوانے کے لئے امیدواروں کی فہرست مکمل کرلی گئی ہے۔اے این پی نے جنرل نشستوں پر اعظم خان ہوتی، شاہی سید اور باز محمد خان کو نامزد کردیا جبکہ ٹیکنو کریٹ کی نشست پر الیاس بلور امیدوار ہوں گے۔ خواتین کی نشست پر اپر دیر سے تعلق رکھنے والی زاہدہ خان کو اے این پی کی جانب سے ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔ اقلیتوں کی نشست پر امر جیت ملوترا اے این پی کے امیدوار ہوں گے۔ دوسری جانب نسیم ولی خان نے پارٹی کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں باغی نہیں ہوں، کافی عرصے سے پارٹی میں فعال نہیں تھی۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کی جانب سے سینیٹ کا ٹکٹ نہ ملنے سے کوئی فرق نہیں پڑتال۔