29 اگست ، 2012
نیویارک…این جی ٹی …ایک سر پھرے امریکی نوجوان نے موٹر سائیکل میں انتہائی تیز آوازوالا ٹرین ہارن نصب کر کے لوگوں کا جینا دو بھر کر دیا ہے ۔ اس تیز آواز موٹر سائیکل پر سوار ہو کر جب یہ نوجون سڑک پر ہارن بجاتا ہواگزرتا ہے تو محسوس ہوتا ہے جیسے کسی ریلوے اسٹیشن سے کوئی ٹرین گزررہی ہو۔عام راہ گیر وں اور علاقے کے رہائشی دونوں ہی اس اسکوٹر ہارن کی آواز سنتے ہی ناصرف سٹپٹاجاتے ہیں بلکہ اپنے کانوں پر ہاتھ رکھنے پر بھی مجبور ہو جاتے ہیں۔