پاکستان
08 فروری ، 2012

قومی اسمبلی میں 20 ویں ترمیم کا بل چھٹی مرتبہ موخر کردیا گیا

قومی اسمبلی میں 20 ویں ترمیم کا بل چھٹی مرتبہ موخر کردیا گیا

اسلام آباد . . . . . قومی اسمبلی میں آج 20 ویں ترمیم کا بل چھٹی مرتبہ موخر کردیا گیاہے،جبکہ وفاقی وزیر برائے مذہبی امور خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ20ویں ترمیم پر کافی پیش رفت ہوئی ہے ، دونوں طرف سے تجاویز آئی ہیں، قیادت کو آگاہ کرینگے، ان کا کہناتھا کہ ہو سکتا ہے کہ ہماری یا اپوزیشن کی قیادت تجاویز نہ مانے ،وزیراعظم کو پاکستان آنے پر پیش رفت سے آگاہ کرینگے،انہوں نے واضح کیاکہ کوئی ڈیڈ لاک نہیں بامعنی پیش رفت ہوئی ہے ،حکومت اور اپوزیشن دونوں اپنی لیڈرشپ سے مشاورت کرینگے،انہوں نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا ایک دو دن میں معاملات کو حتمی شکل دے دینگے۔واضح رہے کہ خورشید شاہ حکومت کی طرف سے اپوزیشن کے ساتھ بیسویں ترمیم کے حوالے سے بات چیت میں شامل ہیں۔

مزید خبریں :