پاکستان

کراچی میں گزشتہ 6 ماہ میں کتنی اموات ہوئیں؟

کراچی میں 6 ماہ میں کتنی اموات ہوئیں؟ جیونیوز نے کراچی کے قبرستانوں میں دفنائی گئی میتوں کا ڈیٹا حاصل کرلیا۔

کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) کے اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ افراد جنوری 2020 میں دفنائے گئے۔

جنوری میں کراچی بھر میں 2849 افراد دفنائے گئے۔ 6 ماہ میں اب تک 13993 افراد کو سپردخاک کیا گیا۔

اپریل کے 15 دنوں میں سب سے کم 766 افراد کو دفنایا گیا۔ کراچی میں اب تک کورونا سے جاں بحق 12 افراد سپردخاک کیے گئے ہیں۔

کے ایم سی کے مطابق کرونا سے جاں بحق افراد کے لیے پانچ قبرستان مختص ہیں جن میں محمد شاہ، مواچ گوٹھ، سرجانی اور نیشنل ہائی وے پر واقع قبرستان شامل ہیں۔

مزید خبریں :