29 اگست ، 2012
کراچی…کراچی کے علاقے عیسی نگر ی کے قریب دو گروپوں کے درمیان فائرنگ اور پھر فائرنگ کے واقع پر شہریوں کے سڑک پر ٹائرجلا کر احتجاج سے اطراف کے علاقے میں شدید ٹریفک جام ہوگیا ہے ۔ واقع کے بعدرینجرز اور پولیس نے کنٹرول سنبھال لیا،پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کی شیلنگ کی اور تین افراد کو گرفتار کرلیا ہے،پولیس کے مطابق مشتعل افراد نے ایک موٹر سائیکل نذرآتش کی ۔دریں اثناء احتجاج سے حسن اسکوائر سے لیاقت آباد جانیوالی سڑک پر ٹریفک معطل ہوگئی اورعسکری پارک سے نیپاتک یونیورسٹی روڈپرشدیدٹریفک جام ہوگیا۔جبکہ فائرنگ اور احتجاج کے سبب حسن اسکوائر اور اطراف کے علاقوں میں دکانیں بند ہوگئیں۔