پاکستان
08 فروری ، 2012

ڈرون حملے جنگی جرم ہیں، پاکستان کو اسٹینڈ لینا ہوگا، واجد شمس الحسن

ڈرون حملے جنگی جرم ہیں، پاکستان کو اسٹینڈ لینا ہوگا، واجد شمس الحسن

لندن … . . . . . برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر واجد شمس الحسن نے کہاہے کہ پاک امریکا تعلقات اس وقت اپنی پست ترین سطح پر ہیں، ڈرون حملے رکوانے میں برطانیہ کوپاکستان کی مدد کرنی چاہئے، ڈرون حملے جنگی جرم ہیں، پاکستان کو ڈرون حملے کے مسئلے سے نمٹنے کیلئے اسٹینڈ لینا ہوگا۔ لندن میں برطانوی اخبار کو انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ ڈرون حملے جنگی جرم ہیں، ان سے سیکڑوں بے گناہ افراد مارے گئے۔ واجد شمس الحسن نے برطانیہ پر زور دیا کہ امریکا کو ڈرون حملے روکنے کیلئے قائل کرنے میں پاکستان کی مدد کرے، کیونکہ ان سے فائدے کے بجائے نقصان ہورہا ہے، پاکستان کو اس مسئلے سے نمٹنے کیلئے اسٹینڈ لینا ہوگا، کسی نہ کسی مرحلے پرتو ان حملوں کو رکوانے کیلئے پاکستان کو کارروائی کرناہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس اپنی سرحدوں اور علاقوں کے دفاع کی صلاحیت موجودہے۔ انٹرویو میں واجد شمس الحسن نے یہ بھی کہاکہ پاک امریکا تعلقات اپنی پست ترین سطح پر ہیں۔ ایران کے معاملے پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان نہیں چاہتا کہ اسرائیل ایران یا کسی دوسرے ایٹمی ملک پر حملہ کرے، اگر اسرائیل نے ایران پر حملہ کیا تو پاکستان پر بھی اس کے اثرات ہوں گے ۔

مزید خبریں :