پاکستان
Time 20 اپریل ، 2020

وفاقی حکومت نے رمضان المبارک میں دفاتر کے اوقات کار جاری کردیے

ہفتے میں 5 روز کھلنے والے دفاتر پیر تا جمعرات صبح 10 سے شام 4 بجے تک کھلیں گے — فوٹو: فائل 

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے رمضان المبارک کے دوران سرکاری دفاتر کے اوقات کار کا اعلان کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ہفتے میں 5 روز کھلنے والے دفاتر پیر تا جمعرات صبح 10 سے شام 4 بجے تک کھلیں گے جبکہ جمعے کو صبح 10 سے ایک بجے تک کام جاری رہے گا۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ہفتے میں 6 روز کھلنے والے سرکاری دفاتر صبح 10 سے 3 بجے تک کھلیں گے جبکہ جمعے کے روز دفاتر صبح 10 سے دوپہر ایک بجے تک کھلیں گے۔

خیال رہے کہ رواں سال رمضان المبارک کا چاند 24 اپریل کو نظر آنے کا امکان ہے۔

مزید خبریں :