29 اپریل ، 2024
کراچی میں اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل کے 3 اہلکاروں کو شہری کے اغوا کیس میں گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق اہلکاروں نے شہری کو اغوا کرکے رقم کا تقاضہ کیا تاہم شہری کے اہلخانہ نے پولیس کو آگاہ کیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ نبی بخش تھانے میں چھاپے کے دوران شہری بازیاب ہوا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل کے تینوں اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ ملزمان کے گروپ میں شہری بھی شامل ہیں اور ان کے 3 مفرور ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
حکام کے مطابق شہری کو 28 اپریل کی رات اغوا کیا گیا اور اسے 29 کو بازیاب کرالیا گیا۔