پاکستان
30 اگست ، 2012

کوئٹہ میں فائرنگ، ایڈیشنل سیشن جج سمیت 3 افراد جاں بحق

کوئٹہ میں فائرنگ، ایڈیشنل سیشن جج سمیت 3 افراد جاں بحق

کوئٹہ …کوئٹہ میں فائرنگ کے واقعے میں ایڈیشنل سیشن جج سمیت تین افرادجاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج ذوالفقار علی نقوی کوئٹہ میں جی اوآر کالونی میں واقع اپنے گھر سے گاڑی میں سیشن کورٹ جارہے تھے کہ قریب ہی پہلے سے گھات لگائے موٹرسائیکل سواروں نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ذوالفقار نقوی ، ان کا ڈرائیور اور گن مین موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، لاشوں کوسول اسپتال منتقل کیاگیا۔ واقعہ کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور واقعہ کی تحقیقات شروع کردیں۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا نتیجہ ہے جس میں کلاشنکوف استعمال کی گئی۔ دوسری جانب بلوچستان بار ایسوسی ایشن نے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے صوبہ بھر میں عدالتی کاروائی کا بائیکاٹ کردیا ہے۔ اسی طرح تحفظ عزاداری کونسل نے بھی تین روزہ سوگ کا اعلان کردیااور چیف جسٹس آف پاکستان سے واقعہ کا از خود نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔
Last Updated at 0930 PST

مزید خبریں :