08 فروری ، 2012
اسلام آباد … سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون نے انتخابی حلقہ بندیوں کے قانون میں ترمیم کی منظوری دیدی ہے، جس کے تحت انتخابی حلقوں کے نئے تعین کا فیصلہ ، الیکشن کمیشن کے ارکان، اکثریتی رائے سے کرسکیں گے۔ سینیٹر کاظم خان کی زیر صدارت ہونیوالے اجلاس میں انتخابی حلقہ بندیوں سے متعلق قومی اسمبلی سے منظور شدہ بل میں ترامیم تجویزکی گئی ہیں، جس کے مطابق انتخابی حلقہ بندی کیلئے الیکشن کمیشن کے 4 ارکان کی صورت میں فیصلہ اکثریت سے کیا جائے گا جبکہ 3 ارکان ہوں تو پھر فیصلہ اتفاق رائے سے کرنا ضروری ہوگا۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت میں وفاقی وزیر قانون مولا بخش چانڈیو کا میڈیا سے بات چیت میں کہنا تھا کہ احتساب بل کی منظوری میں مختلف پارٹیوں کے موٴقف رکاوٹ ہیں تاہم اس کی منظوری جلد دیئے جانے کا امکان ہے۔