پاکستان
30 اگست ، 2012

مولانا صوفی محمد کیخلاف مقدمات کی سماعت، 3 ستمبر کی تاریخ مقرر

مولانا صوفی محمد کیخلاف مقدمات کی سماعت، 3 ستمبر کی تاریخ مقرر

پشاور … کالعدم تحریک نفاذ شریعت محمدی کے امیر مولانا صوفی محمد کے خلاف مقدمات کی سماعت کیلئے 3 ستمبر کی تاریخ مقرر کردی گئی۔ ماتحت عدلیہ میں موسم گرما کی تعطیلات یکم ستمبر کو ختم ہوجائیں گی، جس کے بعد انسدادی دہشت گردی عدالت میں مولانا صوفی محمد کے خلاف مقدمات کی سماعت دوبارہ شروع ہوجائے گی۔ سینٹرل جیل میں قائم اے ٹی سی عدالت میں 3 ستمبر کو صوفی محمد کیخلاف 3 مقدمات کی سماعت ہوگی، جن میں سوات میں مختلف تھانوں پر حملوں کے الزامات کے علاوہ ریاستی اداروں کے خلاف تقاریر کرنے کے ا لزامات پر مشتمل مقدمات بھی شامل ہیں۔ ایک مقدمے میں بری ہونے کے بعد صوفی محمد کے خلاف اب 8مقدمات درج ہیں۔

مزید خبریں :