30 اگست ، 2012
اسلام آباد … وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے اے پلاٹ الاٹمنٹ میں مبینہ کرپشن کے میگا اسکینڈل پر کارروائی کرتے ہوئے سی ڈی اے پلاٹس کی نیلامی کا عمل روک دیا ہے، جیو نیوز کے پروگرام آج کامران خان میں کرپشن سے متعلق رپورٹ چلنے کے بعد وزیراعظم نے واقعے کا نوٹس لیا تھا ۔ وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے سی ڈی اے پلاٹ الاٹمنٹ ایشو پر سیکریٹری کیبنٹ سے تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے پلاٹس کی نیلامی کا عمل روک دیا ہے۔ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ حکومت شفافیت اور گڈ گورننس پر کوئی سمجھوتا نہیں کرے گی۔