پاکستان
30 اگست ، 2012

پاکستان کا ایک بار پھر امریکا سے ڈرون حملے بند کرنے کا مطالبہ

پاکستان کا ایک بار پھر امریکا سے ڈرون حملے بند کرنے کا مطالبہ

تہران … پاکستان نے ایک بار پھر امریکا سے ڈرون حملے فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے، وزیرخارجہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ ڈرون حملے غیر قانونی ہیں ،امریکا فوراً یہ حملے بند کرے۔ ایران میں غیر وابستہ ممالک کے سربراہ اجلاس سے قبل ٹی وی انٹرویو میں وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا کہ ڈرون حملے غیر قانونی ہیں، پاکستان کا موٴقف ماضی میں اور آج بھی ڈرون حملوں کے خلاف ہے۔ حنا ربانی کھر کا کہنا تھا پاکستانی پارلیمنٹ بھی ڈرون حملوں کے خلاف ہے اور دہشت گردی کے خلاف ڈرون حملوں کے متبادل طریقوں پر امریکا سے بات جاری ہے۔

مزید خبریں :