پاکستان
30 اگست ، 2012

ملک میں بجلی کاشارٹ فال 3 ہزار 689 میگاواٹ ہوگیا

ملک میں بجلی کاشارٹ فال 3 ہزار 689 میگاواٹ ہوگیا

لاہور … ملک میں بجلی کا شارٹ فال 3 ہزار 689 میگا واٹ رہا ہوگیا، لاہور سمیت پنجاب بھرمیں لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، پنکھے بند ہوجانے کے بعد شہری پہلے صرف گرمی کا مقابلہ کرتے تھے، اب ڈینگی کے خطرے کے پیش نظر وہ دوہرے عذاب سے دوچار ہیں۔ انرجی مینجمنٹ سیل کی رپورٹ کے مطابق بجلی کی پیداوار 13 ہزار 695 اور طلب 17 ہزار 384 میگا واٹ رہی۔ اس طرح بجلی کا شارٹ فال 3 ہزار 689 میگا واٹ ہوگیا۔ دوسری جانب لاہور سمیت پنجاب بھرمیں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ لاہورمیں ہر گھنٹے بعد ایک گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے، رات کی لوڈشیڈنگ نے لوگوں کو دوہرے عذاب سے دوچار کر رکھا ہے، پنکھے بند ہونے سے جہاں وہ گرمی میں تڑپتے ہیں، وہاں مچھر کی بھنبھناہٹ انہیں ڈینگی کے خطرے سے دوچار کر دیتی ہے، چھوٹے شہروں اور دیہات میں صورتحال اور بھی خراب ہے۔

مزید خبریں :