پاکستان
08 فروری ، 2012

سوئس مقدمات : سپریم کورٹ میں متفرق درخواست دائر کردی گئی

سوئس مقدمات : سپریم کورٹ میں متفرق درخواست دائر کردی گئی

اسلام آباد … سپریم کورٹ کے روبرو سوئس مقدمات میں صدر آصف زرداری کی استثناء کے لئے درخواست دائر کرنے والے بیرسٹر ظفر اللہ خاں نے سپریم کورٹ میں ایک متفرق درخواست دائر کردی جس میں نئے نکات عدالت میں پیش کئے گئے۔ درخواست میں کہا گیا کہ نواز شریف حکومت نے 20 نومبر 1997ء کو سوئس حکومت کو بے نظیر بھٹو اور آصف علی زرداری کے خلاف مقدمات قائم کرنے کا لیٹر لکھا اس وقت یہ مقدمات زیر سماعت نہیں تھے ا س لئے آصف زرداری وغیرہ اس میں سول پارٹی نہیں بن سکتے تھے۔ درخواست میں کہا گیا کہ بین الاقوامی قوانین کے تحت دنیا کے کسی بھی ملک میں سربراہ مملکت کو کسی مقدمے میں سزا نہیں ہوسکتی، اس لئے آصف علی زرادری جب تک صدر پاکستان کے عہدے پر قائم ہیں انہیں استثناء رہے گا۔ درخواست میں کہا گیا کہ صدر آصف علی زرادری کو سوئس مقدمات میں سزا نہیں سنائی جاسکتی، اس لئے سوئس مقدمات ری اوپن کرنے کے لئے لیٹر لکھنے کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا لہٰذا عدالت اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے ۔

مزید خبریں :