24 اپریل ، 2020
گزشتہ روز چیف سیکرٹری پنجاب کے عہدے سے ہٹائے گئے میجر ریٹائرڈ اعظم سلیمان کو سیکرٹری داخلہ تعینات کردیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر کو سیکرٹری تجارت تعینات کردیا گیا ہے اور سیکرٹری کابینہ احمد نواز سکھیرا سے سیکرٹری تجارت کا اضافی چارج واپس لے لیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ میجر ریٹائرڈ اعظم سلیمان خان کو گذشتہ روز چیف سیکرٹری پنجاب کے عہدے سے ہٹایا گیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف سیکرٹری پنجاب میجر ریٹائرڈ اعظم سلیمان کو ہٹانے کا فیصلہ وزیراعظم پاکستان عمران خان سے وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہونیوالی ملاقا ت میں کیا گیا تھا اور جواد رفیق ملک کو نیا چیف سیکرٹری پنجاب تعینا ت کیا گیا ہے۔