پاکستان
30 اگست ، 2012

سندھ ڈیپوٹیشن کیس: ڈی ایس پی فیصل وقاصی کی درخواست مسترد

سندھ ڈیپوٹیشن کیس: ڈی ایس پی فیصل وقاصی کی درخواست مسترد

کراچی … سپریم کورٹ نے ڈیپوٹیشن پر تعینات ڈی ایس پی فیصل وقاصی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے محکمے میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں جسٹس امیر ہانی مسلم اور جسٹس انور ظہیر جمالی پر مشتمل بینچ نے ڈیپوٹیشن اور خلاف ضابطہ ترقیوں کے خلاف درخواستوں کی سماعت کی۔ عدالت نے ڈیپوٹیشن پر تعینات ڈی ایس پی فیصل وقاصی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے محکمے میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ گورنر سندھ کے مشیر نوشاد شیخ نے عدالت میں پیش ہوکر اپنے بیان میں کہا کہ ڈیپوٹیشن ختم کرنے کے احکامات پر دوسرے دن ہی چارج چھوڑ دیا تھا، گورنر سندھ کے مشیر کی حیثیت سے کام کررہا ہوں ، پرنسپل سیکریٹری کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔ جسٹس امیر ہانی مسلم نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ ڈیپوٹیشن پر اب بھی لوگ سندھ حکومت میں کام کررہے ہیں، توہین عدالت کا نوٹس جاری کریں گے، عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ تمام محکموں کے سربراہان تحریری طور پر واپس آنے والوں کی آمد اور تقرری کی تفصیلات فراہم کریں۔

مزید خبریں :