30 اگست ، 2012
اسلام آباد…اسلام آباد میں توہین مذہب کے ایک مقدمہ میں شکایت کنندہ فریقین نے کمسن مسیحی ملزمہ رمشا کی جسمانی و ذہنی حالت جاننے کیلئے نیا میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کی درخواست دے دی ہے، اسلام آباد کے سیشن جج کی عدالت میں رمشا کے مقدمہ کی سماعت ہوئی، مخالف درخواست گزاروں نے رمشا سے متعلق میڈیکل بورڈ کی رپورٹ کو چیلنج کرنے کی درخواست پیش کی ، اس کے مطابق عدالتی حکم سے 1 دن قبل میڈیکل بورڈ کی تشکیل درست نہیں، نیا میڈیکل بورڈ تشکیل دے کر سابقہ بورڈ ارکان کو اس میں شامل نہ کیا جائے، عدالت نے فریق بنائے گئے حکام سے وضاحت طلب کرکے سماعت یکم ستمبر تک ملتوی کردی۔