پاکستان
30 اگست ، 2012

چکوال: کلرکہار کے قریب سے 2 دہشت گرد گرفتار، خود کش جیکٹس برآمد

چکوال: کلرکہار کے قریب سے 2 دہشت گرد گرفتار، خود کش جیکٹس برآمد

چکوال … چکوال کے قریب سے 2دہشت گردوں کو گرفتار کرلیاگیا، ،ملزمان سے خود کش جیکٹ اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق کلر کہار کے قریب سے 2دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ دونوں دہشت گردوں سے ایک خود کش جیکٹ، 2 دستی بم اور دیگر اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دہشت گرد خیبرپختونخوا سے چکوال پہنچے تھے اور تخریب کاری کا منصوبہ بنا رہے تھے۔ ذرائع کے مطابق دونوں ملزمان افغانی ہیں اور دینہ کے ایک مدرسے میں تدریس کے فرائض انجام دے رہے تھے۔

مزید خبریں :