30 اگست ، 2012
کوئٹہ … کوئٹہ میں ایڈیشنل سیشن جج کے قتل کی تحقیقات کیلئے ڈی آئی جی انوسٹی گیشن اور ایس ایس پی سی آئی ڈی کی سربراہی میں 2 ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔ یہ بات کیپٹل سٹی پولیس افسر کوئٹہ میرزبیرمحمود نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ سی سی پی او کا کہنا تھا کہ موٹرسائیکل سوارمسلح افرادنے ایڈیشنل سیشن جج کی گاڑی پر فائرنگ کی اور موقع سے فرار ہوگئے اس واقعے کی مکمل تحقیقات کرائی جائیں گی۔ اس حوالے سے ڈی آئی جی انوسٹی گیشن اور ایس ایس پی سی آئی ڈی کی سربراہی میں 2 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں سی سی پی او کا کہنا تھا کہ واقعے کے بارے میں فرقہ وارانہ دہشت گردی کا کہنا قبل ازوقت ہے۔