پاکستان
08 فروری ، 2012

سندھ میں سردی کی شدید لہر مزید 2 روز جاری رہے گی، محکمہ موسمیات

سندھ میں سردی کی شدید لہر مزید 2 روز جاری رہے گی، محکمہ موسمیات

کراچی … ملک بھرمیں سردی کی شدید لہر جاری ہے جبکہ سندھ کے بیشتر مقامات پر درجہ حرارت نقطہ انجماد پر پہنچ گیا ہے۔ ٹنڈوجان محمدمیں درجہ حرارت منفی 2 اور دادومیں دوسرے دن بھی منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ سکھر، لاڑکانہ، پڈعیدن، مٹھی اور موہنجودڈو میں بھی درجہ حرارت نقطہ انجماد پر ہے۔ حیدر آباد اور جیکب آباد میں ایک ڈگری، نوابشاہ میں 2 جبکہ کراچی کا درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ اور بلوچستان میں 2 روز جبکہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں 3 دن سردی کی شدید لہر جاری رہنے کا امکان ہے۔ زیارت منفی 14 ڈگری کے ساتھ ملک کا سرد ترین مقام رہا۔ قلات کادرجہ حرارت منفی 12، کوئٹہ منفی 10، ژوب، نوکنڈی منفی 6، دالبندین منفی 5، پنجگور منفی 4، بارکھان منفی 3 جبکہ خضدار کادرجہ حرارت منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ اسلام آباد کا درجہ حرات صفر جبکہ راولپنڈی، لاہور،فیصل آباد، ملتان سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت ایک ڈگری سینٹی گریڈ رہا ۔ پارا چنارمنفی 14، پشاور صفر، ایبٹ آباد منفی 2 جبکہ کوہاٹ اور بنوں کادرجہ حرارت ایک ڈگری سینٹی گریڈرہا۔

مزید خبریں :