08 فروری ، 2012
اسلام آباد … نیب بورڈ نے جکارتہ اور ٹوکیو میں پاکستانی سفارتخانوں کی عمارتیں بیچنے کے اسکینڈل کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔نیب بورڈ کا اجلاس چیئرمین ایڈمرل ریٹائرڈ فصیح بخاری کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا۔ نیب بورڈ نے لاہور کی انمول ٹیکسٹائل ملز کے قرض معافی کیس کی تحقیقات کرانے، سابق ڈی سی سبی عرض خان کے خلاف اراضی الاٹ منٹ کا ریفرنس دائر کرنے اور کوئس فوڈز کی نادہندگی پر ریفرنس بحال کرنے کی منظوری بھی دی۔ نیب بورڈ نے واپڈ کے سابق افسران ایس ای رشید خان، امیر شنواری، میاں بابرقیوم، چوہدری محمد امین اور جہانزیب خان کی پلی بارگین منظور کرلی۔