30 اگست ، 2012
لاہور…مسلم لیگ ق کی رکن پنجاب اسمبلی ثمینہ خاورحیات پرقاتلانہ حملہ ہو ا ہے،حملہ اس وقت ہوا جب ان گاڑی لاہور میں واقع ایم ایم عالم روڈ سے گزر رہی تھی، خوش قسمتی سے رکن اسمبلی ثمینہ خاورحیات اورا ان کے اہل خانہ اس قاتلانہ حملے میں محفوظ رہے،ثمینہ خاور حیات نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنے اہلخانہ کے ہمراہ گاڑی میں جارہی تھی کہ مسلح افرادنے فائرنگ کی، تاہم میرے گارڈزنے فائرنگ کرنیوالے ایک ملزم کوپکڑلیا ہے۔