پاکستان
30 اگست ، 2012

کراچی میں سیکورٹی ادارے زمہ داری ادا نہیں کررہے،چیف جسٹس

کراچی میں سیکورٹی ادارے زمہ داری ادا نہیں کررہے،چیف جسٹس

کراچی…چیف جسٹس پاکستان افتخار محمدچودھری نے کہا ہے کراچی میں سیکورٹی ادارے زمہ داری ادا نہیں کررہے ،عوام کی جان ومال کا تحفظ حکومت کا فرض ہے وکلاء اورججزکوتحفظ حاصل نہیں ہے، چیف جسٹس پاکستان کا مختلف بارایسوسی ایشن کے وفودسے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ مخصوص لوگوں کونشانہ بنایاجارہاہے قانون نافذکرنے والے ادارے ذمے داریاں ادانہیں کررہے حکومت وقت کافرض ہے کہ لوگوں کی جان ومال کاتحفظ کرے، ان کا کہناتھا کہ جمہوریت کی وجہ سے سب کوآزادی رائے کاحق ہے، قانون کی بالا دستی کے باعث حکومت،اسمبلیاں اورجمہوریت چل رہی ہے،پرانی غلطیاں دہرائی گئیں تونقصان سب کاہوگا،یقین ہے کہ پرانی غلطیاں نہیں دہرائی جائینگی اورنظام مستحکم ہوگا۔بار کے وفود کا کہناتھا کہ قانون اور جمہوریت کی بالا دستی کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

مزید خبریں :