30 اگست ، 2012
اسلام آباد…میڈیامیں رقوم تقسیم کرنے کے بیان پرقائم ہوں میڈیاکالبادہ اوڑھے لوگوں میں اربوں روپے تقسیم کیے جارہے ہیں، قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلافچودھری نثار کا کہنا ہے کہ ثبوت کے بغیرمسئلے کی نشاندہی نہیں کی،سارے کھیل کامحورایوان صدرہے،انہوں نے واضح کہا کہ بنیادی کرداروں کی گفتگوکے رکارڈبھی سنے ہیں، انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے مزید کہا کہ ایک مخصوص ٹولامیڈیاکالبادہ اوڑھ کرتمام میڈیاکیلئے بدنامی کاباعث بن رہا ہے،انتخابات پراثراندازہونے کیلئے قومی خزانے میں خوردبردہورہی ہے،حقائق سامنے لانا ہمارا فرض ہے۔