30 اگست ، 2012
واشنگٹن …امریکی محکمہ خزانہ نے کہا ہے کہ اس نے لشکر طیبہ کے آٹھ اراکین پر پابندیاں عائد کردی ہیں۔ان پابندیوں کا سامنا کرنے والوں میں سجاد میر، حافظ خالد ولید، امیر حمزہ،عبدالله ماجد، احمد یعقوب،عبدالله منظر، احمد طلحہ اور دیگر شامل ہیں۔امریکی محکمہ خزانہ نے مزید کہا کہ امریکی شہری ان افراد سے لین دین نہیں کرسکیں گے اور انکے امریکا میں موجود اثاثے منجمد کردیئے جائیں گے۔