پاکستان
08 فروری ، 2012

پشاور:دلیپ کمار کے مکان کو ثقافتی ورثہ قراردے دیا گیا

پشاور:دلیپ کمار کے مکان کو ثقافتی ورثہ قراردے دیا گیا

پشاور … خیبر پختونخوا حکومت نے پشاور میں واقع برصغیر کے نامور اداکار دلیپ کمار کے گھر کو ثقافتی ورثہ قرار دے دیا ہے۔ پشاور کے علاقہ محلہ خداد اد میں دلیپ کمار کے آبائی مکان پر گزشتہ 8 سالوں سے تالے پڑے تھے۔ دلیپ کا یہ آبائی مکان 100 سال سے بھی پہلے تعمیر کیا گیا تھا۔ جہاں دلیپ کمار نے اپنی زندگی کے 18 برس گزارے، وہ جب بھی پاکستان آئے پشاور کے اس محلے میں اپنے آبائی گھر کو دیکھنے ضرور آئے اور ماضی کی یادوں کو تازہ کیا۔ خیبر پختونخوا حکومت کے مطابق اس مکان کو محفوظ کرکے عام لوگوں کے لئے کھول دیا جائے گا تاکہ دنیا کو معلو م ہوسکے کہ پشاور کیسے کیسے عظیم لوگوں کی جنم بھومی ہے۔ محلہ خداداد کے باسیوں نے دلیپ کے مکان کو ثقافتی ورثہ قرار دینے کے فیصلے کو سراہا ہے۔

مزید خبریں :