پاکستان
30 اگست ، 2012

کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات، 10افراد ہلاک، متعدد زخمی

کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات، 10افراد ہلاک، متعدد زخمی

کراچی …کراچی میں جمعرات کو فائرنگ کے مختلف واقعات میں رات گئے تک10 افراد ہلاک ہوگئے۔رات نو بجے کے بعد کراچی شرقی کے علاقے کھوکھرا پار سے موصولہ اطلاع کے مطابق وہاں فائرنگ کے واقعے میں تین افراد ہلاک ہوگئے۔اسپتال ذرائع نے ان تینوں افراد کی موت کی تصدیق کی ۔اس سے قبل ریسکیو ذرائع نے فائرنگ سے ان تینوں کے زخمی ہونے کی اطلاع دی تھی،دریں اثناء جئے سندھ قومی محاذ نے کہا ہے کہ کھوکھرا پا ر فا ئرنگ کے وا قعے میں جاں بحق ہو نے والے تینوں افراد کا تعلق جئے سندھ سے تھا ۔جئے سندھ قومی محاذ کے رہنماء محمد رمضان بر وہی کے مطابق حملہ آورچار موٹرسائیکلوں پر سوار تھے ،کارکنوں کی ٹارگٹ کلنگ کی گئی ، جاں بحق ہونے والوں میں حاجی اسلم اور انور سگے بھائی تھے، جبکہ تیسرے کارکن کا نام ندیم تھا۔ علاوہ ازیں کورنگی زمان ٹاؤن سے ایک لاش ملی ہے جسے فائرنگ کرکے ہلاک کیا گیاہے، پولیس کے مطابق مرنے والے کانام عاصم معلو م ہوا ہے، اسکے علاوہ کراچی غربی کے علاقے مواچھ گوٹھ میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا ہے۔ادھرکراچی پولیس کے مطابق شہر میں جمعرات کوفائرنگ کے مختلف واقعات میں پولیس اہلکار سمیت دس افراد ہلاک ہوئے ہیں۔




مزید خبریں :