08 فروری ، 2012
کراچی…صوبائی وزیر داخلہ سندھ منظور وسان نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں دہشت گرد دوبارہ متحرک ہورہے ہیں،جو کراچی چھوڑ کر آپریشن سے بچنے کے لئے چلے گئے تھے وہ بھی واپس آرہے ہیں۔ منظور وسان کا کہنا تھا کہ سندھ پولیس کی پرانی گاڑیوں کو شفاف انداز میں نیلام کیا جائے گا،پولیس کی کارگردگی کو جدید آلات کی مددسے بہتر بنانا ہے،انھوں نے کہا کہ سندھ میں چین والی بکتر بند اور کراچی میں ٹائروں والی بکتر بند گاڑیاں منگوائی جارہی ہیں، کراچی میں مزید 2 واٹر کینن منگوائی جارہی ہیں اور کمانڈ اینڈ کنٹرول روم میں ماہر لوگوں کو تعینات کیا جارہا ہے،جہاں 15 کی ٹیم انکی مدد کے لئے ہونگی،منظور وسان نے کہا اسٹریٹ کرائم کو کنٹرول کرنا اور ٹریفک نظام میں بہتری نہ لانے والوں پولیس اہلکاروں کو تبدیل کیا جارہا ہے،جبکہ ٹارگٹ کلنگ،بھتہ وصولی اور اسٹریٹ کرائم کو فوری روکنے کے لئے پولیس افسران کو اقدامات دئیے ہیں۔