31 اگست ، 2012
کراچی… کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی کا کہنا ہے کہ ٹرپنگ سے متاثرہ تمام علاقوں میں بجلی کی فراہمی بحال کر دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ قیوم آباد کے قریب ہائی ٹینشن لائن ٹرپ کرنے کی وجہ سے صدر، ایم اے جناح روڈ ،سولجر بازار ، کھارادر،میٹھادر،ویسٹ وہارف،لیاری،رنچھوڑ لائن،سلطان آباد اور ریڈ زون سمیت متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی تھی۔ ترجمان کے ای ایس سی کا کہنا تھا کہ بجلی کی فراہمی 18 گرڈ اسٹیشن ٹرپ ہونے کی وجہ سے معطل ہوئی ترجمان کے ای ایس سی کے مطابق ٹرپنگ کا تعلق موسم سے نہیں اور شہر کے صرف 15 فیصد علاقے متاثر ہوئے جن میں سے 9 گرڈ اسٹیشن کو فوری بحال کر دیا گیا جس کے باعث ڈیفنس، کلفٹن، گارڈن، جیکب لائن اور گزری گرڈ اسٹیشنوں کی بجلی کی فراہمی بحال کردی گئی جبکہ بقیہ گرڈ اسٹیشنوں کو بھی دس منٹ پہلے بجلی کی فراہمی مکمل طور پر بحال کر دی گئی جن میں ٹاور، کھارادر، میٹھادر، آئی آئی چندریگر روڈ اور ریڈزون کے علاقے شامل ہیں۔