08 فروری ، 2012
لاہور … لاہور کے علاقے کھاڑک میں بوائلر دھماکے سے تباہ ہونیوالی فیکٹری کے مالکان کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کے لئے وزارت داخلہ کو بھجوادئیے گئے۔ پولیس کے مطابق فیکٹری مالکان جمشید اورظفر کوبیرون ملک فرار ہونے سے روکنے کیلئے ان کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے وزارت داخلہ کورپورٹ بھجوادی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزموں کی تصاویر تمام ایئرپورٹس کو بھی بھجوادی گئی ہیں تاکہ وہ بیرون ملک فرار نہ ہوسکیں۔ پولیس نے اس سلسلے میں ایئرپورٹ حکام اور واہگہ بارڈر پر بھی ملزموں کے تمام کوائف بھجوادئیے ہیں۔ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ فیکٹری مالکان حادثے کے بعد بیرون ملک فرارہونے کی کوشش کرسکتے ہیں۔