پاکستان
31 اگست ، 2012

واہ کینٹ سے تین غیرملکی دہشت گرد گرفتار

واہ کینٹ سے تین غیرملکی دہشت گرد گرفتار

راولپنڈی… راولپنڈی پولیس کے مطابق واہ کینٹ سے تین دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ گرفتار تینوں دہشت گرد غیر ملکی ہیں جن کا تعلق افغانستان سے ہے اور انہیں قبرستان کے قریب جنگل والے علاقے سے گرفتار کیا گیا۔ گرفتار دہشت گردوں سے بڑی مقدار میں اسلحہ گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دہشت گرد اہم سرکاری عمارتوں کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔

مزید خبریں :